سچ چھپاتی ہے مودی حکومت:کانگریس

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت ہمیشہ سچ چھپانے کی کوشش کرتی ہے اور اس مرتبہ معاشی اعدادوشمار سے جڑے ثبوت چھپانے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران راستے میں پڑنے والی غریبوں کی جھونپڑی چھپانے کے لئے دیوار بنا رہی ہے کانگریس ترجمان گورو بلبھ نےمنگل کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ حکومت سچائی کو کبھی قبول نہیں کرتی ہے اور وہ سب کچھ چھپانا چاہتی ہے۔حکومت برابر غلط اعدادوشمار دے کر سچائی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے لیکن سچائی زمین پر ہوتی ہے جسے پوشیدہ نہیں رکھا جاسکتا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کےلئے آنکھ مچولی پسندیدہ کھیل بن گیا ہے۔ یہ کھیل ان دنوں سرخیوں میں ہے کیونکہ ملک میں 40 برس میں سب سے کم کھپت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں بے روزگاری کے اعدادوشمار چھپایا گیا، لوگوں کی آمدنی میں 9 برسوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے اور یہ اعدادوشماور بھی پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔ ملک کے شہریوں کی 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کھپت میں کمی آئی ہے اور اگر کھپت میں کمی ہے تو اس کا براہ راست مطلب ہے کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے