طیب اردگان کے کشمیر پر بیانات پر بھارت سیخ پا ، بھارت میں مقیم ترکی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17فروری: پاکستان میں کشمیر سے متعلق ترکی کے صدر طیب اردگان کے بیان پر بھارت نے ایک مرتبہ پھر شدید احتجاج کرتے ہوئے ترک سفیر ساکر اوزان تورونلر کو وزارت خارجہ طلب کرکے متنبہ کیا ہے کہ اردگان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کے بیانات بھارت کے لئے ناقابل قبول ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان میں ترک صدر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھار ت نے واضح کر دیا کہ اس طرح کے بیانات ان کیلئے نا قابل قبول ہے ۔ طیب اردگان کے بیان پر بھارت نے ایک مرتبہ پھر شدید احتجاج کرتے ہوئے ترک سفیر ساکر اوزان تورونلر کو وزارت خارجہ طلب کرکے متنبہ کیا گیا کہ اس طرح کے بیانات سے گریز کیا جائے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اردگان کے کشمیر میں "یکطرفہ اقدامات” اٹھائے جانے کے الزامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں نہ تو تاریخ کی سمجھ ہے اور نہ ہی سفارتکاری کے طرز عمل کی۔وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ یہ واقعہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی ایک اور مثال ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے