پلوامہ کے باگی باغ سانبورہ گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture of Tameel Irshad

سرینگر10 فروری//یو پی آئی // سیکورٹی فورسز نے شام دیر گئے پلوامہ کے باگی باغ سانبورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق 50آر آر ، ایس او جی اور پیرا ملٹری فورسز نے مشترکہ طورپر سوموار شام دیر گئے پلوامہ کے باگی باغ سانبورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیاہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پلوامہ کے باگی باغ سانبورہ گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پلوامہ کے ہی اکہال دربگام گاﺅں میں بھی سوموار کے روز تلاشی لی گئی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ بتاد یں کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن میں شدت لائی ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے