فرانس میں متعدی بخار سے 26 افراد کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پیرس، 6 فروری : فرانس کے تمام اہم علاقوں میں پھیلے متعدی بخار کی وجہ سے 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
فرانس کے قومی ہیلتھ اتھارٹی نے بدھ کو جاری اپنی ہفتہ واری رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق متعدی بخار کی وجہ سے 15 سال سے کم عمر کے تین بچوں، 15-64 سال کی عمر کے 12 اور 65 سال سے اوپر کے 11 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ متعدی بخار کے سبب نومبر سے اب تک 311 لوگ بیمار ہو چکے ہیں جن میں سے 49 افراد 29 جنوری سے اب تک بیمار ہوئے ہیں۔
فرانسیسی انٹلیز کے کچھ علاقوں میں اس متعدی بخار کی وجہ وبائی قراردیاگیا ہے۔
اسپوتنک،اظ

Share This Article