ضلع میں کارروباری ادارے رہے بند، ٹرانسپورٹ کی سرگرمیاں رہی معطل، زندگی درہم برہم
سرینگر: دفعہ 35Aکے حوالے سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ممکن شنوائی اور دفعہ کے ساتھ کسی چھیڑ چھاڑ کے خدشے کے خلاف جہاں اتوار کے روز وادی میں مکمل ہڑتال رہی اسی معاملے پر ضلع پونچھ میں سوموار کو مکمل ہڑتال کی گئی جس دوران ضلع میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ ضلع کے منڈی قصبہ میں سوموار کو آئین کی دفعہ35اے کی حمایت میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔۔قصبہ میں تمام دکان و کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت نہیں کے برابر ہے۔ منڈی کے تاجروں اور مذہبی انجمنوں نے آج کے ہڑتال کی اپیل کی تھی۔علاقہ کے ٹرانسپورٹرس نے ہڑتال کال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔حکام نے ضلع پونچھ میں دفعہ144کے تحت پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔آئین کی دفعہ35اے جموں کشمیر کے عوام کے شہریوں کے خصوصی حقوق سے تعلق رکھتی ہے جس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز وادی کشمیر میں مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی کال کے پیش نظر مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے وادی بھرمیں زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ جبکہ سڑکیں سنسان اور بازار ویران دکھائی دے رہے تھے ۔ آرٹیکل 35اے کے کی حمات میں آج سوموار کو ضلع پونچھ میں بھی مکمل ہڑتا رہی ۔ یاد رہے کہ خطہ پیر پنچال اور چناب ویلی سے منسلک قصبہ جات اور اضلاع میں بھی مقامی سماجی ، تجارتی اور اسلامی جماعتوںنے آرٹیکل 35اے کی حفاظت کیلئے کشمیر ی قیادت کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج کی ہڑتال اسی اعلان پر عمل درآمد تھی۔

