شاہ رسول میموریل ویلکن ہائر اسکنڈری سوپور نے تاریخ رقم کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کامرس اور سائنس میں میں پہلی اور تیسری پوزیشنیں حاصل کی

سرینگر (کے پی ایس): شمالی کشمیر میں شاہ رسول میموریل ویلکن ایجوکیشنل ہائر اسکینڈری سوپور وادی کا ایک ممتاز اسکول ہے جس کےطلبہ بورڈ امتحانات میں گذشتہ برسوں سےبالترتیب امتیازی پوزیشنیں حاصل کررہے ہیں۔سال 2018۔کے بورڈ امتحانات میں جہاں دسویں اور بارہویں جماعتوں کے زیر تعلیم طلباء و طالبات سٹیٹ سطح پر اولین پوزیشنوں کے حصہ بنیں وہیں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے گیارہویں جماعت کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد تاریخ میں ایک اور باب رقم کیا کہ اسکول کے کامرس اسٹریم میں زیرتعلیم۔طالبہ تہنیت شیخ نے500میں سے 493 نمبرات حاصل کرکے سٹیٹ سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس اسٹریم میں انن اشتیاق نے 500میں سے 492نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور صبا گلزار نے 490 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

پوزیشن ہولڈر قصبہ سوپورکے خوش نصیب والدین کے چشم چراغ ہیں ۔اس شاندار کامیابی سے زیر تعلیم طلبہ کے والدین کے علاوہ شمالی کشمیر کے علمی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے ۔قصبہ اور دیگر علاقوں سے لوگوں نے گہرے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے منتظمیں چیرمین حاجی عنایت اللہ حاجنی اور وائس چیر پرسن بسیمہ اعجاز اور تدریسی عملہ کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے اور کہا کہ ان کو اس اسکول کی اس تاریخ ساز کامیابی پر فخر ہے اور وہ اس کی ترقی کے متمنی ہیں اور کہا کہ شمالی کشمیر بالخصوص قصبہ سوپور کےلئے ویلکن ایجوکیشن ایک شان ہے

 

Share This Article