دہلی کی ایک ہوٹل میں زبردست آگ ، تاحال ۱۷؍ لوگ فوت ہونے کا اطلاع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راجدھانی نئی دہلی کے قرول باغ واقع ہوٹل اَرپت پیلس میں منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس میں تقریباً 9 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ یہاں علی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے زبردست آگ لگ گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موقع پر دمکل کی 27 گاڑیاں اس آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے بعد کئی لوگ جانے بچانے کے لیے چوتھی منزل کی کھڑکی سے کود گئے۔

ان میں سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فی الحال راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اموات کی یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ فی الحال تقریباً 25 لوگوں کو ہوٹل سے حفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا ہے۔ آگ کس وجہ سے لگی، اس کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔

Share This Article