محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی سے قبل برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پروازوں کی آوا جاہی متاثر ۔ سڑ کو ں پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث ٹریفک کی آ مدورفت میں مشکلات

سرینگر 16 جنوری : محکمہ موسمیات کی پیش گو ئی سے تین روز قبل ہی سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقاما ت پر تازہ برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئے ۔ برفباری سے سرینگر ائر پورٹ پر پروازوں کی آوا جاہی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ سڑ کو ں پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی اور اکثر سڑکوں پر گاڑیوں کو کچھوے کی مانند چلتے ہوئے دیکھا گیا تاہم سرینگر جموں وشاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحر کت جا ری رہی۔ سی این ایس کے مطابق سر ینگر میں بدھ کی صبح مطلع آ برآ لود رہنے کے بیچ آسمان پربادل چھائے رہے جس کے ساتھ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔شہر میں غیر متوقع برفباری نے سب کو چونکا دیا کیو نکہ لو گوں کو محکمہ موسمیات کی طرف سے19جنوری سے کی گئی پیشن گوئی پر نظر تھی۔ادھر شہر میں برفباری کی وجہ سے سڑ کو ں پر پھسلن ہوئی جس کے باعث ٹریفک کی آ مدورفت دھیمی نظر آ ئی اور کئی مقامات ٹریفک جام دیکھنے کوملے جبکہ بعد دوپہر کے بعد ٹر یفک کی نقل وحر کت میں کمی نظر آ ئی ۔سرینگر میں دو اڑھا ئی انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ برفباری کا سلسلہ جاری تھا ۔برفباری کے باوجود سرینگر۔ جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری تھا۔ برفباری کے باوجود حکام نے سرینگر سے جموں کے لئے گاڑیوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاریخی مغل روڈ اور سرینگر۔ لیہہ شاہراہ بھی پہلے ہی ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ گذشتہ رات سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ کچھ دنوں سے قدرے بہتر ہے۔پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی11.4اورمنفی8.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لداخ خطے کے لیہہ میں یہ منفی15اور کرگل میں منفی18.2ڈگری سیلشیس درج کیا گیاہے۔دریں اثنا سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام اور گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت باالترتیب منفی4.2اورمنفی6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے برفباری کی اطلاع ہے ۔ گلمرگ ،بانڈی پورہ،گریز کے علاوہ،کپوارہ کرنا،کپوارہ مژھل اور کپوارہ کیرن شا تراگہ بل اور رازدان پاس پر بھاری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی اس لئے مذکورہ روڑ کو بند کیا گیا۔۔گاندربل سے نمائند ے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ادھرسیاحتی مقام سونہ مرگ میں ڈیڑ فٹ جبکہ زوجیلا پر ایک فٹ برفباری کے علاوہ گگن گیر میں ایک فٹ،کلن و گنڈ میں7 انچ کے علاوہ کنی ون اور کنگن میں5 انچ برفباری ریکارڑ کی گئی۔ پلوامہ میں ہلکی برفباری کی اطلاع ہے۔سرینگر ائر پورٹ پر پروازوں کی آوا جاہی بری طرح متاثر ہوئی جس کے دوران کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ پر دن کے ایک بجے کے بعد نہ کوئی پرواز لینڈ کرسکی اور نہ کوئی اڑان بھر سکی۔ لگاتار برفباری کی وجہ سے نوپروازیں منسوخ کرنا پڑیں بعد دوپہر تین بجے کے بعد رن وے کو بند کردیا گیا۔

Share This Article