سرینگر:معروف سماجی کارکن و دینی تنظیم جموں کشمیر عالمی امہ کے نائب صدر سید اعجاز کاشانی نےکہا کہ حال ہی میں جو دلسوز وارداتیں اور انسانی جانوں کا ضیاں لاپرواہی کی وجہ سے پوری وادی میں رونما ہو رہے ہیں جس پر اپنی فکر اور احساس اور تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے تاکید اور متنبع کیا کہ وہ موسم سرما میں سردی سے بچنے کے لئے جن گھرمی دینے والے آلات کا استعمال گھروں اور دفتروں میں روایتی طور کرتے ہیں جن میں خصوصی بجلی پر چلنے والے آلات جیسے روم ہیٹر س یا بخاری یا الیکٹرک بلنکٹس یا بجلی پر چلنے والے بایلر ہیٹرس وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ان کو ہمیں چاہیے کہ رات کے قبل دس بجے تک بالکل پوری خبر داری اور ذمہ داری کے ساتھ دس بجے کے بعد ان جدید یا روایتی گرم آلات کا بڑی فکر اور ہوش مندی اور ذمہ داری کے ساتھ ان سب چیزوں کے استعمال کو بند کرے تاکہ رات کی بے خودی میں یا نیند کی بےہوشی میں جس کو داناؤں نے موت کی بہن قرار دیا ہے۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ موسم سرما میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی سرزد نہ کریں جس کی وجہ سے عوام الناس میں عبرت ناک اور ہوش اڑا دینے والینے والے انسانی جانیں تلف ہو اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کے املاک مکانات اور مال و جائیداد کو کوئی نقصان پہنچے جس کو ایک عام و غریب شخص نے اپنی سالوں کی محنت سے تعمیر کروایا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے عوام الناس کی کوتاہی و لاپرواہی سے ناز آتش ہو جاتا ہے۔

