2019لوک سبھا انتخابات میں یوپی میں مل کر لڑنے پرسماج وادی پارٹی( ایس پی) اوربہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) میں اتفاق ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوپی کے سابق وزیراعلیٰ وایس پی لیڈراکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اتحاد کے تحت سیٹوں کی تقسیم کو منظوری دے دی ہے۔حالانکہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیاہے ۔لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اترپردیش کی دونوں پارٹیاں 37-37سیٹوں پرالیکشن لڑیں گی۔اترپردیش میں لوک سبھا کی کل 80سیٹیں ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ اترپردیش میں ایس پی اور بی ایس پی کے بیچ لوک سبھا الیکشن کیلئے عظیم اتحادمیں سمجھوتہ ہوگیاہے۔ایس پی اوربی ایس پی دونوں 37-37 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔ جبکہ راشٹریہ لوک دل کیلئے دو سیٹیں چھوڑی جائیں گی۔ دو سیٹیں کانگریس کیلئے امیٹھی اوررائے بریلی چھوڑی جائیں گی۔اس کے علاوہ دوسیٹیں بی جے پی کے ممکنہ باغیوں کیلئے رکھنے پررضامندی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، دہلی میں ایس پی صدراکھلیش یادو اوربی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بیچ جمعہ کودیررات میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ کے دوران ایس پی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے درمیان اتحاد پر مہر لگانے کے ساتھ ہی سیٹوں کی تعداد کو بھی منظوری دے دی۔بہرکیف اگریہ مہاگٹھ بندھن تیارہوتاہے توبی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کیلئے بھی بڑا جھٹکاہوگا۔
یوپی گٹھ بندھن میں کانگریس کو جھٹکا،ایس پی اوربی ایس پی میں سیٹیوں کی تقسیم پرسمجھوتہ
