بڈگام: ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج سرینگر انٹرنیشنل ائر پورٹ کا دورہ کرکے ٹریفک منیجمنٹ کا جائزہ لیا تاکہ عمر ہ کی سعادت حاصل کرنے والوں اور دیگر مسافروں کی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ترقیاتی کمشنر نے ٹریفک دبائو سے متعلق شکایات کے ازالے اور دیگر فیصلوں کے تناظر میں متعلقہ آفیسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کہا کہ جی آئی روڈ میس پوائنٹ سے شروع ہونے والی خصوصی لین سے ائر پورٹ روڈ پر ٹریفک دبائو کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سلسلے میں مسافروں اور زائرین کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ عمرہ زائرین کے لئے مشترکہ پہل کے تحت خصوصی لین کی سہولیت دستیاب رکھنے سے ٹریفک دبائو کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
ترقیاتی کمشنر نے مسافروں اورزائرین پر زوردیا ہے کہ وہ ائر پورٹ روڈ تک ٹریفک کی باقاعدہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا تعائون فراہم کریں اورضرورت سے زیادہ گاڑیوں کا استعمال نہ کریں۔
ترقیاتی کمشنر بڈگام نے سرینگر ہوائی اڈے پرٹریفک منیجمنٹ کا جائزہ لیا

