پونچھ میں برفاتی طوفان نے تباہی مچائی، فوجی پکٹ برفانی تودے کی زد میں آیا ، ایک فوجی ہلاک دوسرا زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/03جنوری /سی این آئی/ سرحدی ضلع پونچھ میں برفانی طوفون کی وجہ سے ایک بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں دو فوجی اہلکار آگئے جن میں سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ دوسرازخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے میں جمعرات کو سخت برفانی طوفان برپا ہوا جس کے چلتے ساوجان سیکٹر سرحدی پٹی پر واقع 40آر آر کا پوسٹ بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگیا جس میں تعینات دو فوجی اہلکار برفانی تودے کی زد میں آگئے جن میں سے ایک لانس نائیک سپن مہرا ساکنہ کانگڑا، ہماچل پردیش ہلاک ہوا ہے جبکہ زخمی لانس نائیک ہرپریت سنگھ ساکنہ پنجاب کا علاج جاری ہے۔ واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او منڈی انل شرما نے بتایاہے کہ زخمی فوجی اہلکار کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ مرنے والے فوجی اہلکار کی لاش بھی برآمد کی گئی ہے ۔

Share This Article