ویڈیو: شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقے ڈل حسن یار حبہ کدل میں بھیانک آتشزدگی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نصف درجن رہائشی مکانات مکمل طورپر خاکستر ، لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

https://www.facebook.com/TameelIrshaad/videos/2039566172778586/

سرینگر؍02 جنوری ؍ جے کے این ایس؍ شہر خاص کے ڈل حسن یار حبہ کدل علاقے میں آگ کی بھیانک واردات میں نصف درجن کے قریب رہائشی مکانات خاکستر ہوئے۔ لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ، درجنوں افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے۔ جے کے این ایس کے مطابق شہر خاص کے ڈل حسن یار حبہ کدل علاقے میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے گنجان آبادی والے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران نصف درجن سے زائد رہائشی مکانات خاکستر ہوئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار وقت پر جائے موقع پر پہنچ گئے تاہم تنگ گلیوں کے باعث انہیں آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقے حبہ کدل میں آگ کی بھیانک واردات کے دوران نصف درجن کے قریب رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق ایک درجن فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ آگ سے چھ مکانوں کو نقصان پہنچا تاہم پانی سے سات مکانوں میں موجود سازو سامان تہس نہس ہو کررہ گیا۔ نمائندے بتایا کہ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا جبکہ نصف درجن سے زائد کنبوں کے افراد ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Share This Article