چین : کوئلہ کان میں حادثہ، پانچ افراد کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فوزوہو، 29 دسمبر: چین کے صوبہ فوجيان کے ایک کوئلہ کان میں جمعہ کو ایک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ حادثہ يونگڈنگ ضلع کے لوگيان میں ہوا۔ حادثے کے وقت کان میں نو لوگ کام کر رہے تھے، جس میں پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے اور ایک دوسراشخص زخمی ہے ۔ دو افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے. ایک اور لاپتہ کانکن کی تلاش کی جا رہی ہے۔
کوئلہ کان کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے

Share This Article