رامسو میں آگ کی ہولناک واردات ، تین کمسن بہنیں جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

رام بن /12فروری

جموں کے رامسو رام بن علاقے میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں تین بہنیں جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ دوران شب محمد لطیف لون نامی شہری کے گھر میں آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا اورا ٓگ کے اس واقعہ میں محمد لطیف کی تین کمسن بٹیاں جن کی شناخت16 سال کی ثانیہ، 14 سال کی بسمہ اور 12 سال کی سائمہ کے بطور ہوئی جھلس کر موت کی آغوش میں چلی گئی

بتایا جاتا ہے کہ گھر کی تیسری منزل میں تین بہنیں سو رہی تھیں کہ رات گئے آگ لگ گئی اور سب زندہ جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں۔ وہیں آتشزدگی کے اس واقعہ میں مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Share This Article