سرکاری دہشت گردی بند کی جائے ؛ نجم ساقب
ماجد ملک
بھدرواہ ؍؍ جنوبی کشمیر میں سات بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف خطہ چناب کے باقی حصوں کی طرح قصبہ بھدرواہ میں بھی مکمل ہڑتال رہی جس کے تحت تمام کاروباری ادارے مکمل بند رہے جبکہ قصبہ کے کچھ حصوں میں ٹریفک کی آمد رفت بھی معطل رہی اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ہڑتال کا اعلان انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز شیخ نے الزام لگایا کہ پیلٹ اور بیلٹ کے قہر سے بے گناہ لوگوں کو کشمیر میںقتل کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔وہی عوامی اتحاد پارٹی کے ضلع صدر نجم ساقب کی صدارت میں بھی پاسری اڈا بھدرواہ میں موجودہ انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور کہا کہ سرکار کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے اور بے تحاشہ طاقت کا استعمال کا کوئی جواز نہ ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک سازش کے تحت فورسز نے پلوامہ میں مظوم لوگوں کو قتل کیا ۔انہوں نے موجودہ سرکار پر زور دیا کہ وہ گنڈا گردی بند کرے ۔

