ویڈیو: بینک سے متعلق گورنرانتظا میہ کا فیصلہ، بینک ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

 

سرینگر 30 نومبر: جموں کشمیر بینک کے ملازمین نے سرینگر میں جمعہ کو دوسرے روز بھی بینک کو پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (پی ایس یو) ذمرے میں لانے کے گورنر انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کی مانگ دہرائی ہے۔ سی این ایس کے مطابق آل انڈیا جموں اینڈ کشمیر بینک آفیسرس فیڈریشن کے بینرتلے بینک ملازمین زونل ہیڈ کوارٹرس احاطے میں جمع ہوئے اور گورنر انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینر اْٹھا رکھے تھے جن پر بینک کو پی ایس یو کے تحت لانے کے فیصلے کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بینک سے متعلق گورنر انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کو واپس لئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا بینک کو جس پی ایس یو ذمرے میں لایا گیا ہے وہ اس مالیاتی ادارے کیلئے مناسب نہیں ہے جس کو جلد ازجلد واپس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بنک جو کہ ریاست کا واحد ایک ایسا ادارہ ہے جس سے لوگوں کے جذبات وابستہ ہیں اور اس بینک نے وقت وقت پر ریاست کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے میں مدد کی۔انہوں نے بتایاکہ جموں و کشمیر بینک نے وقت وقت پر ریاستی عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک عوامی اثاثہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی فیصلہ عوامی مفادات کے فیصلہ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تومظاہروں میں شدت لائی جائے گی۔

Share This Article