انتظامی کونسل نے جموں اینڈ کشمیر رائیٹس آف پرسنز ودھ ڈس ابلٹیز بل 2018 کو منظوری دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad Photo

جموں: گورنر ستیہ پال ملک ک صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل نے آج معذورین کے حقوق سے متعلق بل کی عمل آوری کو منظوری دی ۔ بل کی بدولت جسمانی طور ناخیز افراد سے متعلق مختلف معاملات کو حل کرنے اور مختلف مرکزی سکیموں کے فوائد اُن تک پہنچانے سمیت انہیں صحت اور تعلیمی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔
بل کے مطابق معذوری کے زمروں کو 7 سے بڑھا کر 21 کر دیا گیا ہے اور اُن ک ریزرویشن 3 سے بڑھا کر 4 فیصد کر دی گئی ہے ۔ بل میں سٹیٹ ایڈوائیزری بورڈ اور ضلع سطحی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی گنجایش رکھی گئی ہے ۔ بل کے مطابق جسمانی طور ناخیز افراد کو تعلیمی اداروں میں داخلہ فراہم کرنے ، انہیں ووکیشنل تربیت فراہم کرنے ، اُ ن کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے اور مختلف آسامیوں کیلئے اُن کے حق میں چار فیصد ریزرویشن شامل ہے جبکہ نجی سیکٹر میں اُن کیلئے پانچ فیصد ریزرویشن رکھی گئی ہے ۔

Share This Article