ریاست میں اسمبلی الیکشن کرانے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر میں میٹنگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اپریل مئی مہینے میں پارلیمانی الیکشن کے ساتھ ہی ریاست میں بھی الیکشن کرانے پر غور وغوض

سرینگر؍22نومبر ؍ جے کے این ایس؍ اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست میں نئے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی ریاست میں اپریل مئی مہینے میں اسمبلی انتخابات کرانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگلے ایک دو روز میں ریاست جموں وکشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ بھی لاگو ہوگا۔ جے کے این ایس کے مطابق گورنر ستہ پال ملک کی جانب سے اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ساتھ ہی ریاست جموں وکشمیر میں نئے انتخابات کرانے کے سلسلے میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران نئے الیکشن کے سلسلے میں غور وغوض ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی الیکشن کے ساتھ ہی ریاست میں بھی اسمبلی الیکشن منعقد ہونگے۔ معلوم ہوا ہے کہ جس روز پارلیمانی الیکشن ہونگے اسی روز ریاست میں اسمبلی الیکشن بھی منعقد ہو نے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپریل مئی 2019میں اسمبلی الیکشن کرانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے ریاست جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کے سلسلے میں میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اگلے ایک دو روز بھی ریاست جموں وکشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ بھی لاگو ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری اشتہارات پر پابندی عائد ہوگی۔

Share This Article