25 مئی کو ہونے والے اننت ناگ لوک سبھا ضمنی انتخابات منسوخ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

تعمیل ارشادملٹی میڈیاڈیسک

سرینگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا کانسچیونسی میں 25مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو الیکشن کمشن آف انڈیا نے منسوخ کردیا ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں ناسازگار حالات کی وجہ سے انتخاب عمل میں نہیں لائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمشن نے کال رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضع رہے کہ الیکشن کمشن کو اننت ناگ پارلیمانی کانسچیونسی سیٹ پر ہونے والے انتخابات آج دوسری مرتبہ منسوخ کرنے پڑے۔اس سے پہلے 12 اپریل کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن وادی میں ناسازگار حالات کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ کو 25مئی کردیا گیا تھا۔ اننت ناگ لوک سبھا سیٹ محبوبہ مفتی کے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی بننے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے