پنجگام اونتی پورہ میں حزب المجاہدین کے دو جنگجو گرفتار /پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجگام اونتی پورہ میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پنجگام پلوامہ میں فوج و پولیس نے مشترکہ طور ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے گزر رہے دو افرادکو روک کر انکی تلاشی لی گئی جس دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولی بارود ضبط کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے.

Share This Article