برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

Generated by IJG JPEG Library

ساجد رسول
برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف وادئ کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔اطلاعات کے مطابق برما میں روہنگیائی مسلمانوں پہ ہورہے ظلم و تشدد اور بربریت کے خلاف وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر روہنگیا ئی مسلمانوں پر مظالم ڈھانے اور انہیں کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم نہ کرنے کے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مظاہرین میں شامل درجنوں نوجوان روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام پر برما حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام بند کرو، برما میں نسل کشی روکنے کیلئے متحد ہوجا و جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وستم کا سلسلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جارہااورنوجوانوں و خواتین سمیت سبھی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا قوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کے اندر مظالم اور جبر سے مجبور ہو کر ہجرت کرنے والوں کو پناہ دینا ضروری ہے لیکن یہ وقت کی ستم ظریفی ہے کہ قریبی اور پڑوسی ممالک مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کیلئے تیار بھی نہیں ہیں ادھر لوگوں نے اس حوالے سے ترکی اور ایران حکومتوں کی جانب سے دئے گئے بیان کو سراہا تاہم ان کا ماننا تھا کہ ظلم و جبر کے خاتمے کے لئے انہیں عملی طور پر اقدامات اُتھانے کی ضرورت ہے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے اداروں کے علاوہ عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ برما میں مظلوم اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بدترین مظالم کو روکنے میں اپنا کرداد ادا کریں اور اس کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے