ترال میں تعزیتی ہڑتال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

ترا:ترال میں دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران پلوامہ کے کئی دیہی علاقوں میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق عسکریت پسندوں کی یاد میں ترال میں دوسرے روز بھی ہڑتال ہی ۔

نمائندے کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی ۔

معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ کے مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال کے نتیجے میں شاہراﺅں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔ نمائندے کے مطابق جاں بحق جنگجو کے لواحقین کے ساتھ دوسرے روز بھی تعزیتی پُرسی کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ ترال میں نوجوانوں نے احتجاجی جلوس بھی نکالا جس دوران نوجوان اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے تاہم بعد میں یہ جلوس پُر امن طورپر اختتام پذیر ہوا۔

Share This Article