کشمیر: پبلک سیکٹر بینکوں کی یک روزہ ہڑتال سے بینکنگ سرگرمیاں ٹھپ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

JK – BANKS STRIKE سرینگر // ملک کے دوسرے حصوں کی طرح وادی کشمیر میں بھی منگل کے روز یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینس (یو ایف بی یو) کی اپیل پر پبلک سیکٹر بینکوں میں ہڑتال کی وجہ سے معمول کی بینکنگ سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ رہیں۔ملک میں کام کرنے والے مختلف پبلک سیکٹر بینکوں کی 9 نمائند یونینوں کے اتحاد ’یو ایف بی یو‘ نے ہڑتال کی کال سرکاری بینکوں کی نجکاری و بینکوں کے انضمام کے خلاف اور متعدد دیگر مطالبات کے حق میں دی تھی۔تاہم پرائیویٹ سیکٹر بینکوں بشمول جموں وکشمیر بینک، آئی سی آئی سی آئی ایکسیس اور ایچ ڈی ایف سی میں بینکنگ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے