ایک اور فوجی نے خودکشی کرلی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سری نگر ، وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گذشتہ رات سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ یہ جموں وکشمیر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کسی سیکورٹی فورس اہلکار کی خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل 29 اور 30 ستمبر کی درمیانی رات کے دوران ضلع راجوری کے سندر بنی میں واقع بی ایس ایف کیمپ میں تعینات بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل رام چرن نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے دگنی بل علاقہ میں قائم 13 بٹالین ایس ایس بی کیمپ میں تعینات انسپکٹر گٹی لال ولد کے کے رام ساکنہ اکھنور جموں نے مبینہ طور پر گزشتہ رات اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بی ایس ایف اہلکار کو اپنے ساتھیوں نے فوری طور پر نذدیکی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ (یو ا ین آئی)

Share This Article