دفعہ35Aمعاملہ، کشمیر اور چناب میں مکمل ہڑتال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ساجد رسول
سرینگر// کے پی ایس (تازہ ترین) دفعہ35Aکو ہٹانے کی کوششوں کے خلاف وادئ کشمیر اور خطہ چناب میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دفعہ35Aکو ہٹانے کی کوششوں کے خلاف سنیچر کو مکمل ہڑتال کی کال دی تھی جس کا کشمیر کے تقریباً سبھی اضلاع میں کافی اثر دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست کی گرمائی دارلخلافہ سرینگر کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں تمام دکانیں، نجی دفاتر ، تجارتی مراکز اور بیشتر تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ادھر سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بہت حد تک متاثر رہی۔ وہی خطہ چناب کے مختلف قصبہ جات بشمول ڈوڈہ، بھدرواہ اور کشتواڑ میں بھی مکمل ہڑتال سے معمولاتی زندگی متاثر ہوئی۔

Share This Article