اب ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن،23مئی: سبھی باتیں ٹھیک ٹھاک سمت میں جارہی تھیں ،جنوبی و شمالی کوریا سے خوشگوار خبریں دنیا کو مل رہی تھیں۔شمالی کوریا نے خود ان تمام مراکز کو ختم کرنے کا اعلان کردیا جہاں نیوکلیائی ٹسٹ ہوئے تھے۔اسی درمیان یہ بات بھی طے ہوگئی کہ شمالی کوریاکے

سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ملاقات کرنے جارہے ہیں ۔
لیکن کم جونگ ان نے جنوبی کوریا اور امریکہ سمیت دنیا کو یہ کہہ کر چونکا دیا کہ وہ امریکہ و جنوبی کوریا سے مذاکرات ختم کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ممالک شمالی کوریا پر ضرورت سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اسی پس منظر میں اب امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بیان آیا ہے کہ اس چیز کے قوی امکانات ہیں کہ آئندہ ماہ ان کی شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات نہیں ہو پائے گی۔
بی بی سی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات سے قبل شمالی کوریا کو کچھ شرائط پر عمل کرنا ہو گا اگر ایسا نہیں ہوا تو شاید ملاقات بعد میں کبھی ہو۔
یہ بات انھوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہی۔
جاری،یو این آئی،

Share This Article