بانڈی پورہ میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

بانڈی پورہ : شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سملر گائوں نے میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامناہوا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا.

ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 14 آر آر،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر سکھ بابن سملربانڈی پورہ گائوں کا محاصرہ کیا .

ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گائوں میں مسلح جنگجوئوں کا ایک گروہ موجود ہے اور اسی اطلاع کی بنیاد پر فورسز نے مشترکہ طور پر گائوں میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا .

ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز نے گائوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا ،تاکہ جنگجوفرار نہ ہوسکے .

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران یہاں‌موجود جنگجوئوں نے فوج وفورسز پر فائرنگ کی ،جسکی ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .

گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں پورا گائوں گونج اٹھا ،جس دوران یہاں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ..

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا.

Share This Article