شجاعت بخاری کے بیہمانہ قتل کی وسیع پیمانے پر مذ مت جاری

By
6 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سیاسی، عسکری ، مذاحمتی، سماجی، صحافی اور مذہبی جماعتوں اور شخصیات کا شدید ردعمل

سرینگر/15 جون/سی این ایس / سینئر صحافی سید شجاعت بخاری کے بیہمانہ قتل پر سیاسی، عسکری ، مذاحمتی، سماجی، صحافی اور مذہبی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے شدید ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔سی این ایس کو موصولہ بیانات میں جمعرات کی شام نامعلوم بندوق برداروں کے ہا تھوں سینئر صحافی شجاعت اور ان کے دو ذاتی محافظین کے قتل کی مذ مت جاری ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ جونہی اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق نے جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کی تاریخ ساز رپورٹ منظر عام پر لائی ،عین اسی وقت انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور معروف صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری کا قتل کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ڈاکٹر شجاعت بخاری کے بعض قریب ترین رشتہ دار بھارتی حکومت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں لیکن جہاں تک ڈاکٹر شجاعت بخاری کا تعلق ہے وہ ہمیشہ اپنے کئی اخبارات کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کی بات کرتے رہے اور جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہے ۔سید صلاح الدین نے ڈاکٹر شجاعت بخاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے اس پر اسرار قتل کی عالمی اداروں کے ذریعے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ہمیں یقین ہے کہ اس قتل میں بھارتی ایجنسیاں اور ان کے زرخرید ایجنٹ شامل ہیں ۔حزب سربراہ نے ڈاکٹر شجاعت بخاری کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔چیف لشکر طیبہ جموں کشمیر محمودشاہ نے سینئر صحافی شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ تحریک آزادی کے لیے اٹھنے والی موثر آواز کودبانے کی سازش ہے ۔بھارتی ایجنسیاں ہر اس شخص کو ختم کردینا چاہتی ہیں جو آزادی کے حق میں زرا برابر بھی جذبات رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہندوستان میں ماحول یہ بنایا جارہاہے کہ کشمیر کے ہر اس باسی کو قتل کردو جو بھارت سے آزادی کا خواہاں ہے اور اس کام کے لیے سابق آرمی چیفس کود کر میدان میں آئے ہوئے ہیں ۔اور اس وقت جو خطرناک کھیل کھیلا جارہاہے کہ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کے لیے کسی کو بھی قتل کردو اورالزام مجاہدین پر ڈال دو سب سے آسان کام یہ ہے ۔لیکن مجاہدین نے کبھی بھی عام شہریو ں کو نشانہ نہیں بنایا ۔اس قتل کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنیسوں کا ہاتھ ہے ۔یہ انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ فعل ہے ۔ہندوستان اب اپنے دہشتگردانہ چہرے کو چھپا نہیں سکتا ۔ ادھرسی این ایس کے مدیر اعلیٰ رشید راہی نے شجاعت بخاری کے قتل کی مذ مت کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا جو انہوں نے صحافت اور سماجی میدان میں انجام دیں۔۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران اور اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کررتے ہوئے انکی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی اور میدانِ صحافت میں اُن کے قابل قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیرمین ایڈو کیٹ محمد شفیع ریشی نے سرکردہ صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری پر حملے اور قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ اور ظالمانہ حرکت ہے ۔ ایسی وحشیانہ حرکت آزادی صحافت اور آزادی رائے پر قدغن کے متردف ہے جس کی ہم ہمیشہ مذمت کرتے ہیں۔محمد شفیع ریشی نے موصوف کے بیہمانہ قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ علماء دیوبند کے متحدہ فورم جمعیت علماء اہلسنت والجماعت جموں وکشمیرنے معروف صحافی، کشمیر میڈیا گروپ کے سربراہ، روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کو شجاعت اور بہادری کا قتل قرار دیا۔جمعیت علماء کے سکریٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی مہتمم دارالعلوم شیری نے کہا کہ امن کی آواز کو بد امنی سے خاموش کیاگیاآپ نے سینئر صحافی کے بہیمانہ قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزادانہ اور غیر جانب دارعدالتی تحقیات کا بھی مطالبہ کیا اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی۔ محمد یوسف تاریگامی ، جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ، جموں پریس کلب نے بھی شجاعت بخاری کے قتل کوانسانیت اور صحا فت کا قتل کردیا گیا۔ محمد یوسفنقاش نے سرکردہ صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری پر حملے اور قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ اور ظالمانہ حرکت ہے

Share This Article