گور نر انتظامیہ نے میونسپل اداروں اور پنچایتوں کے انتخابات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر ، جموں وکشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ریاست میں میونسپل اداروں اور پنچائتوں کے انتخابات احسن طریقے پر منعقد کرانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔

فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی ’شہری بلدیاتی کمیٹی‘ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ محکمہ داخلہ کے نمائندے(ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں)، محکمہ خزانہ کے نمائندے (ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں)، جی اے ڈی کے نمائندے (ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں)،

محکمہ اطلاعات کے نمائندے(ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں) اور پی ایچ کیو کے نمائندے (آئی جی پی رینک سے کم نہیں) اس کے ارکان ہوں گے۔سکریٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے جبکہ محکمہ داخلہ کے نمائندے(ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں)،

محکمہ خزانہ کے نمائندے(ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں)،جی اے ڈی کے نمائندے(ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں)،

محکمہ اطلاعات کے نمائندے(ایڈیشنل سیکرٹری سے کم نہیں) اور پی ایچ کیو کے نمائندے ( آئی جی پی رینک سے کم نہیں) اس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

Share This Article