ویڈیو: مہجور نگر سرینگر میں فورسز بینکر پر گرینیڈ حملہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

 

سر ینگر:مہجور نگر سرینگر میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت پھیل گئی اورلوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے جب نا معلوم افراد نے ایس ایس بی اہلکاروں کے بینکر پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے

اطلاعات کے مطابق مہجور نگر سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد نے 14بٹالین ایس ایس بی کے بینکر پر گرینیڈ داغا جو نشانہ سے چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔گرینیڈ دھماکے سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔

Share This Article