دلباغ سنگھ جموں وکشمیر کے نئے ریاستی پولیس سربراہ مقرر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: ریاستی انٹلی جنس چیف کی تبدیلی کے محض ایک روز بعد گورنر انتظامیہ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے تبدیلی عمل لاتے ہوئے ڈاکٹر شیش پال وید کو ریاستی پولیس کے سربراہ کے عہدے فارغ کرکے اُنکی جگہ1987بیچ انڈین پولیس سروس افسر دلباغ سنگھ کو ریاستی پولیس کا سر براہ مقرر کیا گیا.

ریاستی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق ڈاکٹر ایس پی وید کو ٹرانسپورٹ کمشنر کے عہدے پر فائز کرنے کےلئے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے .

ایس پی وید آئی پی ایس افسر 1986 بیچ کے ہیں ،اُنہیں پی ڈی پی -بھاجپا کے دوراقتدار کے دوران ریاستی پولیس کے سربراہ کے بطور تعینات کیا گیا تھا .

اب آنکی جگہ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دلباغ سنگھ کو ذمہ داریاں سونپی گئیں.

Share This Article