کپوارہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،ایک کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کپوارہ: سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک تیز رفتار ٹرک اور آٹو رکھشا کے درمیان تصادم آرائی میں آٹو رکھشا ڈرائیور کی موت ہوگئی .

بتایا جاتا ہے کہ یہ دلخراش سڑک حادثہ ضلعے کے ہری باتر گام علاقے میں بدھ کی صبح پیش آیا .معلوم ہوا ہے کہ 6 بجکر 15 منٹ پر ترہگام -کپوارہ روڑ پر تیز رفتار ٹرک اور آٹو رکھشا کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی .

اس ٹکر میں آٹو رکھشا مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ اس کا ڈرائیور موقعے پر ہی فوت ہوگیا .مہلوک آٹو رکھشا ڈرائیور کی شناخت 22 سالہ عامر رسول ولد غلام رسول ساکنہ دودھون کپوارہ کے بطور ہوئی .

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور جائے حادثے سے فرار ہوگیا اور اُسے حراست میں لینے کےلئے پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی .

معاملے کی نسبت پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیا .

Share This Article