پوری ہمت اور حوصلہ سے دفعہ370کی رکھوالی کی جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نیشنل کانفرنس ممبرانِ قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ممبرانِ قانون سازیہ کا ایک غیر معمولی اجلاس کل رات 8بجے سے ساڑھے 10بجے تک صدرِ محترم ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں اُن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی ایس ٹی سے متعلق منعقد ہونے والے اسمبلی اجلاس کے بارے میں پارٹی کے لائحہ عمل اپنانے پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پارٹی کی جانب سے اٹھانے والے معاملات خصوصاًدفعہ370 کو جی ایس ٹی سے پہنچنے والے نقصانات کو ایوان میں اجاگر کرنے کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ممبرانِ قانون ساز کونسل و اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ ہیت میں جی ایس ٹی کے اطلاق سے ریاست کی خصوصی پوزیشن کو پہنچنے والے نقصانات کو ایوان میں اجاگر کریں اور دفعہ370کی رکھوائی کیلئے پوری ہمت اور حوصلہ کیلئے کھڑے رہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے