کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، تین عساکرجاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
file photo

سری نگر، : سرحدی ضلع کپواڑہ میں سنیچر کی رات فوج نے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کررہے تین عساکر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق دراندازی سے پہلے پاکستانی فوج نے بلاوجہ فائرنگ کرکے دھیان بانٹنے کی کوشش کی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر تعینات فوج نے دیکھا کہ سرحدی کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار سیکٹر میں سرحد پار سے کچھ عساکر دراندازی کی کوشش کررہے ہیں۔

فوج نے انہیں للکارتے ہوئے خودسپردگی کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی۔فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں تین عساکر مارے گئے۔ ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور یہ غیرمقامی لگ رہے ہیں۔

اس درمیان پولیس کے ایک ترجمان نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ٹنگڈارسیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک تین عساکر جاں بحق ہوئے۔

Share This Article