5بالائی ورکروں پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کوٹ بلوال جیل جموں منتقل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /24 جون// شمالی کشمیر میں گرفتار کئے گئے بالائی ورکروں کے خلاف پی ایس اے لاگو کرکے انہیں جیل منتقل کردیا گیا ۔اے پی آئی کے مطابق 2جون کو بانڈی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ حاجن ،سمبل ،نائد کھائی قصبوں اور ان کے ملحقہ علاقوں میں لشکریہ طیبہ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور لشکریہ طیبہ کے ساتھ کام کرنے والے 5بالائی ورکروں بشیر احمد میر ولد عبدالاحد ساکن پاری بل حاجن ،محمد یاسین بٹ ولد سنا اللہ ،شبیر احمد ڈار ولد عبدالمجید ساکنان ژھندرگیر حاجن ، ہلال احمد پرے ولد غلام احمد ساکن کوچک محلہ حاجن اور سنا اللہ ولد غلام احمد ساکن گنڈ جہانگیر کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا ۔22دنوں کے بعد گرفتار کئے گئے لشکریہ طیبہ لے بالائی ورکروں پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کر کے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے