اسرائیل نے اٹلی کے دو مصوروں کو گرفتار کرلیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

رملہ / مغربی کنارہ، 29 جولائی : اسرائیل کی سر حدی پولیس نے ہفتہ کو اٹلی کے دو مصوروں کو گرفتار کر لیا. یہ مصور جیل میں قید فلسطینی نوجوان عہد تميمي کا گریفٹی بنا رہے تھے۔
فلسطینی حکام کے مطابق یہ مصور اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان عہد تميمي کا گریفٹی بنا رہے تھے۔
گزشتہ سال 15 دسمبر کو نبی صالح گاؤں میں اپنے گھر کے باہر ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ اور لات مارنے کے الزام میں عہد تميمي کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس وقت وہ صرف 16 سال کی تھی۔ اس کواتوار کو رہا کیا جائے گا.۔
اس واقعہ کے بعد تميمي دنیا بھر میں اور فلسطینیوں کے درمیان کافی مشہور ہو گئی تھی۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اٹلی کے دو فنکاروں اور فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
قابل غور ہے کہ مغربی کنارے کے زیادہ تر علاقوں پر اسرائیل کا کنٹرول ہے، جہاں فلسطینیوں کی محدود حکومت ہے. زیادہ تر ملک مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔
رائٹر

Share This Article