كووند، مودی نے یوم کارگل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

كووند، مودی نے یوم کارگل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 26 جولائی : صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نےیوم فتح کارگل(کارگل وجےدیوس) پر جمعرات کو شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر كووند نے ٹویٹ کر کے کہاکہ یوم فتح کارگل پر ہرہندوستانی ہماری مسلح افواج کی کوششوں اورالوالعزمی کی تعریف کرتا ہے۔ سبھی ہندوستانی کارگل کے شہیدوں کی قربانی کوسلام کرتے ہیں۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ یوم فتح کارگل پر قوم ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، جنہوں نے آپریشن فتح کے دوران ملک کی خدمت کی۔ ہمارے بہادر فوجیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان محفوظ رہے اور امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مناسب جواب دیا۔
انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ آپریشن فتح کے دوران اٹل جی کی طرف سے فراہم کی گئی بہترین سیاسی قیادت کوہندوستان ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گا۔ انہوں نے ہمارے مسلح افواج کی حمایت کی اور عالمی سطح پر ہندوستان کا رخ واضح کیا۔
یواین آئی.

Share This Article