جنوبی کشمیرمیں ریل خدمات بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جنوبی کشمیرمیں ریل خدمات بحال

سری نگر، 26 جولائی : جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے پیش نظر ایک دن کے لئے معطل ریل سروس کو جمعرات کو بحال کردیا گیا ہے۔
اننت ناگ کے لال چوک پر کل سلامتی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کے دو انتہا پسند وں کے مارے جانے کے بعد ریل خدمات کو احیتاطاً معطل کردیا گیا تھا۔
ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس سے کل رات ہری جھنڈی ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا گیا ہے۔
افسر نے بتایاکہ جنوبی کشمیر میں بڈگام-سری نگر- اننت ناگ- قازی کنڈ سے جموں کے بانیہال کی طرف جانے والی ریل مقررہ وقت پر چلے گی۔
یو این آئی۔

Share This Article