کابل میں خفیہ ایجنسی کے قافلے پر حملہ، چار ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کابل میں خفیہ ایجنسی کے قافلے پر حملہ، چار ہلاک

کابل، 26 جولائی : افغانستان میں طالبان کے خود کش حملہ میں جمعرات کو افغان خفیہ ایجنسی کے قافلے پر نشانہ بناکر حملہ کیا گیا جس میں چار افراد کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان حشمت ستانیکزئی نے کہا کہ علی الصبح پانچ بجے خودکش حملہ آور نے ایک کار سے قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس حملہ کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے۔
ترجمان نے کہا اس حملے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ایک ایک ترجمان نے کہا کہ اس خودکش حملے کے تین زخمیوں کو یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں 19 سلامتی کارکنان مارے گئے ہیں۔
یو این آئی۔

Share This Article