کھانے کی بنیادپرہجومی تشددکوجائزٹھہرانے کامعاملہ ۔۔! :محبوبہ مفتی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کیایہی بھارت کاتصورہے؟
کل کوآبروریزی کے واقعات کابھی یونہی دفاع ہوگا

سری نگر:٢٥،جولائی: / سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہجومی تشددکے واقعات پرسخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے سوالیہ اندازمیں کہاہے کہ کیاکھانے کی بنیادپرایسی سرگرمیوں کوجائزٹھہرانے کے بعداسی طرح آبروریزی کے واقعات کابھی یونہی دفاع کیاجائیگا۔محبوبہ مفتی نے پاکستان میں ہورہے عام انتخابات نے وہاں ایک مستحکم سرکارتشکیل پانے کی اُمیدظاہرکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جمہوری پاکستان ہمسایہ ممالک بالخصوص بھارت کے بہترین مفادمیں ہے ۔کے این این کے مطابق سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرہجومی تشدداورآبروریزی کے جاری واقعات پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اورعلاقائی مین اسٹریم جماعت پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی نے یہ ٹویٹ لکھاہے’’آج کھانے کی بنیادپرہجومی تشددیعنی کسی کومارپیٹ کرکے ازجان کئے جانے کے واقعات کاجوازپیداکیاجاتاہے ،توکیاآئندہ بھارت میں آبروریزی جیسے سنگین جرائم کابھی اسی طرح دفاع کیاجائیگا‘‘۔سابق وزیراعلیٰ نے سوال کیاہے ’’کیایہی وہ بھارت ہے جسکاہم تصورکرتے ہیں ؟‘‘۔اس دوران محبوبہ مفتی نے ایک اورٹویٹ میں پاکستان میں ہورہے عام انتخابات نے وہاں ایک مستحکم سرکارتشکیل پانے کی اُمیدظاہرکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جمہوری پاکستان ہمسایہ ممالک بالخصوص بھارت کے بہترین مفادمیں ہے ۔

Share This Article