مرحوم شجاعت بخاری کے چہلم پر دعائے اور قرآن خوانی مجالس کا اہتمام

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جے اینڈ کے ایڈیٹریس فورم نے مرحوم کی جنت نشیبی کیلئے دعا کی

سرینگر24 ؍جولائی: بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ شجاعت بخاری کے چہلم کے موقعے پر جے اینڈکے ایڈیٹریس فورم نے نے بانی ممبر کو شاندار الفاظ میں خرا ج عقیدت ادا کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق معروف صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ شجاعت بخاری کے چہلم کے موقعے پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے قرآن خوانی کی مجالس کا اہتمام ہوا جس دوران مرحوم کی جنت نشیبی کیلئے دعا کی گئی ۔ جے اینڈ کے ایڈیٹریس فورم نے مرحوم کو بے باک ، نڈر صحافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ فورم کے بانی ممبر نے چھوٹے اور بڑے اخبارات کے مسائل حل کرانے کیلئے اپنے آپ کو وقف رکھا۔ فورم کے مطابق مرحوم نے جے اینڈکے ایڈیٹریس فورم کا قیام عمل میں لا کر چھوٹے اخبارات کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں اعلیٰ حکام تک بات پہنچائی ۔ فورم کے بیان کے مطابق مرحوم شجاعت بخاری نے اردو اور کشمیری زبان کی ترویج کیلئے قابل قدر کام کیا اور تاریخ کے سنہرے حروف میں اُن کا نام لکھا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ چہلم کے موقعے پر دعا ئے اور قرآن خوانی کی مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران مرحوم کی جنت نشیبی کیلئے دعا کی گئی ۔

Share This Article