مقامی نوجوان کی گھر واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں /پولیس چیف

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر24 ؍جولائی: پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک مقامی جنگجو گھر واپس لوٹ آیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس ترجمان کے مطابق مقامی جنگجو نے تشدد کو خیر باد کہہ کر گھر واپس آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گھر واپس لوٹ آنے والے مقامی جنگجوؤں کو بھر پور مدد فراہم کی جائے گی ۔ پولیس ترجمان نے نوجوان کی شناخت کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کرتے ہوئے کہا معاملہ حساس ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید نے مقامی جنگجوؤں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دائرے میں آنے کی صلاح دی ہے۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی مقامی جنگجو بندوق کو چھوڑ کر گھر واپس لوٹ آئے گا اُسے زندگی گزارنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Share This Article