ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان شام بحران اور پناہ گزین کی واپسی پر بحث

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان شام بحران اور پناہ گزین کی واپسی پر بحث

واشنگٹن، 21 جولائی : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں شام کے بحران کو حل کرنے اور پناہ گزین کی واپسی کو لے کر بحث ہوئی۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر پومپیو نے کہا کہ امریکہ دونوں، مسٹر ٹرمپ اور مسٹر پوٹن کے درمیان آئندہ مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔ شمالی کوریا پر بات چیت کے لئے اقوام متحدہ پہنچے مسٹر پومپیو نے صحافیوں کو کہا، "مجھے خوشی ہے کہ دو اہم ممالک کی اعلی قیادت مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔
انہوں نے کہا، "صدر ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان شامی بحران کو حل کرنے اور وہاں پناہ گزینوں کی واپسی کو لے کر بحث کی۔ پوری دنیا کے لئے یہ ضروری ہے کہ کسی رضاکارانہ طریقہ سے صحیح وقت پر پناہ گزین اپنے ملک واپس لوٹ سکے‘‘۔
رائٹر

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے