بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کیمپ پر جنگجوؤں کا حملہ سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کی خبروں کو مسترد کیا جاتا ہے /پولیس ذرائع

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

 

سرینگر17؍؍جون ؍ جے کے این ایس؍؍ بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی ، جوابی کارروائی کے بعد جنگجوں فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ نہیں ہوا اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سنیچر دس بجے کے قریب بجبہاڑہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان کئی منٹوں تک گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد فوج اور سی آر پی ایف نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کیمپ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کرنے کی خبروں کو مسترد کیا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیمپ کے نزدیک گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے