بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بحرین کے شاہ سے ملاقات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اتوار کے روز بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ سوراج کل یہاں دو روزہ دورے پر پہنچی تھیں۔ انہوں نے بحرین کے اپنے ہم منصب شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کے ساتھ دوسرے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹویٹ کر کے کہا کہ آج دن کا سب سے اہم پروگرام ہوا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کو مزید تعاون دینے پر اہم بات چیت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزاکرات میں تمام شعبوں میں ہماری حصہ داری میں اضافے پر توجہ مرکوز رہی۔

واضح رہے کہ ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیشن کا اجلاس فبروری 2015 ء میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ شیخ خالد نے بھارتی شہری جو بحرین میں مقیم ہیں، خلیجی مملکت کی معاشی ترقی میں حصہ لینے کی ستائش کی۔

Share This Article