ریاسی جموں کے آبشار میں اچانک بھاری پتھر گر آنے سے چار سیاحوں کی موت ، 25دیگر زخمی

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کئی ایک کی حالت اسپتال میں انتہائی نازک ، علاقے میں بچاؤ کارروائیاں جاری

سرینگر /15جولائی : جموں کے ریاسی ضلع میں اتوار کے بعد دو پہر اس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب مشور آبشار میں اچانک ایک بھاری پتھر گر آنے سے چار سیاحوں کی موت واقع ہوئی جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی ایک کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے واقعہ کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک چار سیاحوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر زخموں کا علاج و معالجہ اسپتال میں جاری ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کے ریاسی علاقے میں سیاحوں کی خوشی اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی ایک المناک حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ قریب 30سے زائد سیاح علاقے میں قائم مشہور آبشار میں نہانے میں مصروف تھے جس دوران اچانک نزدیکی پہاڑی سے ایک بھاری پتھر گر آئی جس کے نتیجے میں آبشار میں نہا رہے درجنوں سیاح اس کے نیچے دب گئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی ہر طرف چیخ و پکار کی آواز سنائی دی جس دوران مقامی لوگوں اور پولیس و سیول انتظامیہ کے اہلکارروں نے موقعہ پر پہنچ گئی بچاؤ کارروائیاں کا سلسلہ شروع کیا جس دوران انہوں نے جائے واردات سے چار سیاحوں کی نعشیں بر آمد کی جبکہ 25سے زائد سیاحوں کو زخمی حالت میں دیکھ کر انہیں علاج و معالجہ کیلئے مختلف اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی پولیس ، فوج اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئی اورانہوں نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے تاہم زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح آبشار میں نہانے کا لطف لے رہے تھے جس دوران اچانک نزدیکی پہاڑی سے بھاری پتھر گر آئی جس کے نتیجے میں چار سیاحوں کی موت جبکہ 25دیگر زخمی ہو گئے انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیاجہاں کئی ایک کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔

Share This Article