مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،16مئی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دو روزہ دورہ جموں وکشمیر کے لئے جمعرات کی شام سری نگر پہنچے ۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا سمیت سینئر لیڈروں نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کی شام دو روزہ دورے پر سری نگروارد ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر داخلہ کو سیکورٹی فورسز کے حصار میں ہوٹل گرینڈ للت پہنچایا گیا جہاں پر پہلے سے ہی کئی وفود وزیر داخلہ سے ملاقی ہونے کی خاطر انتظار کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ جمعرات کی شام سے ہی متعدد عوامی وفود، سیول سوسائٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقی ہونگے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ سری نگر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جھیل ڈل اور اس کے اردگرد علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

Share This Article