‘2020 میں صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں ٹرمپ’

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لندن، 15 جولائی : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2020 میں ہونے والا صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔
برطانیہ کے ’سنڈے‘ اخبار کو میل کے ذریعے دیے گئے انٹرویو میں مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سال 2020 میں ہونے والا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ’’ہر کوئی مجھے چاہتا ہے‘‘اور ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی امیدوار ان کو شکست نہیں دے سکتا‘‘۔
برطانوی صحافی پیئرس مورگن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’ہاں میں مکمل ارادہ رکھتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئی مجھے ہی چاہتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’انہیں کوئی ڈیموکریٹک امیدوار دکھائی نہیں دے رہا ہے جو ان کو شکست دے سکتا ہو۔ مجھے کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ میں ان سب کو جانتا ہوں اور مجھے کوئی دکھائی نہیں دیتا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ سال 2016 میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور سال 2020 میں ان کی مدت کار مکمل ہو رہا ہے۔
رائٹر

Share This Article