سانبہ میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پولیس وفورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر؍سانبہ میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر مشتبہ افرا دکی نقل وحرکت کے بعد پولیس وفورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے چار مشتبہ افراد کو دیکھا اور اس ضمن میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق سانبہ میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد پولیس وفورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے چار مسلح افراد کو دیکھا اور اس سلسلے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا ۔ نمائندے کے مطابق پولیس وفورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کنٹرول لائن کے نزدیک رہائشی بستی میں بھی کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تلاشی آپریشن جاری ہے تلاشی کارروائی کے دوران کسی بھی جگہ سے قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہو سکی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے